• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7000 سے زائد کمروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل

ملائیشیا کے تفریحی مقام جینٹنگ ہائی لینڈز میں واقع دی فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ دنیا کا کوئی متاثر کن ہوٹل نہیں ہے۔ لیکن جب بات رہائش میں گنجائش کی ہو تو پھر کوئی دوسرا ریزورٹ اس کے مقابلے کا نہیں۔

جب 2006 میں جب اسکا افتتاح ہوا تو اس میں 6118 کمرے تھے اور یہ اعزاز بھی اسے صرف دو سال تک حاصل رہا کیونکہ دی وینی شین ہوٹل لاس ویگاس نے توسیع کے بعد 7128 کمروں کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔ تاہم دوسرے ٹاور کی تعمیر کے بعد اس ملائیشین ریزورٹ نے 2015 میں دوبارہ یہ اعزاز حاصل کر لیا اور تب سے اب تک اسے برقرار رکھا ہوا ہے۔

جینٹنگ گروپ کی جانب سے تعمیر کیا گیا، دنیا کا یہ سب سے بڑا ہوٹل ملائیشیا کے صوبہ پاہانگ میں واقع ہے، جو ملک کے دارالحکومت کوالالمپور سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال میں ہے۔ اس مشہور تفریحی مرکز میں جنوب مشرقی ایشیا بھر سے لاکھوں سیاح آتے ہیں۔

اگرچہ سائز کے لحاظ سے اپنے بڑے حریف وینی شین جتنا مشہور نہیں، لیکن فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ کی شرح رہائش حیران کن حد تک زیادہ رہتی ہے۔ کورونا وائرس سے پہلے اس کی اوسط شرحِ رہائش 90 فیصد تھی اور آج بھی یہ اسی طرح مکمل طور پر بھرا رہتا ہے۔

اس ہوٹل کی کامیابی کئی راز ہیں، جن اس کا اسٹریٹیجک محل وقوع، جو کہ ریزورٹس ورلڈ جینٹنگ کے عین مرکز میں واقع ہے، جہاں سے تھیم پارکس اور شاپنگ سینٹرز تک براہِ راست رسائی حاصل ہے، نیز یہ ملک کے واحد قانونی کیسینو کے قریب واقع ہے۔ 

واضح رہے کہ ملائیشیا ایک اکثریتی مسلم آبادی والا ملک ہے جس کی وجہ سے وہاں جوا کھیلنا ممنوع ہے۔

اس ہوٹل کے پاس مسابقتی قیمتوں کی حکمت عملی اور خودکار چیک ان نظام بھی موجود ہے تاکہ مہمانوں کی بڑی تعداد کو موثر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔ یہ صرف امیر افراد تک محدود نہیں بلکہ زیادہ لوگوں کے لیے قابل رسائی ہے۔ اس وقت اس میں 3164 اسٹینڈرڈ رومز، 2922 لگژری رومز، 649 لگژری ٹرپل رومز، 480 سپیریئر لگژری رومز اور 136 ورلڈ کلب رومز موجود ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید