• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کا ڈزنی کروز پر ٹوتھ پک توڑنے کا عالمی ریکارڈ

امریکا کے شہر آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے معروف ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ڈزنی کروز کے دوران وقت گزاری کے لیے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پہلے ہی 300 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام رکھنے واے رش نے اس بار ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹوتھ پک توڑنے کا چیلنج لیا۔

رش نے کروز شپ پر ایک لمبی میز پر 100 ڈائمنڈ کٹ ٹوتھ پک ترتیب سے رکھے اور پھر انہوں نے ایک منٹ میں 84 ٹوتھ پک توڑ ڈالے۔

اس طرح انہوں نے 2020 میں انڈیانا کے ہیریسن نسوانڈر کا بنایا ہوا 58 ٹوتھ پک کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

رش نے کہا کہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی باضابطہ تصدیق کے منتظر ہیں۔


دلچسپ و عجیب سے مزید