• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے بڑا کھلونا جیٹ، اصلی سیسنا طیارے کے برابر

دلچسپ ایجادات کے شوقین اور مشہور یوٹیوبر رامے آر سی نے حال ہی میں اپنی سب سے حیران کن تخلیق پیش کی ہے، جس کا نام ایئربس A380 ہے جو ایک اصلی سیسنا طیارے سے بھی بڑا ہے۔ 

یہ دیوہیکل جہاز ایک بڑے فوم بلاک سے بنایا گیا ہے جسے فائبر گلاس اور کاربن ویو سے مضبوط کیا گیا۔ اس کے پروں کے نیچے لگے چار 250 ملی میٹر موٹرز 800 پاؤنڈ وزنی اس جہاز کو زمین سے اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رامے آر سی نے اس پروجیکٹ کی ویڈیوز میں بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ جہاز کا بڑھتا ہوا وزن تھا۔ اس نے ہلکے مگر مضبوط میٹریل جیسے کاربن فائبر اور ہنی کومب کور استعمال کر کے اس مسئلے کو حل کیا لیکن اس کے لیے کئی بار آزمائش اور غلطی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ ماڈل اتنا بڑا ہے کہ اس کے اندر ایک شخص افقی طور پر لیٹ سکتا ہے، اس کھلونا جیٹ کا سائز کچھ سیسنا لائٹ طیاروں کے برابر ہے۔

اگرچہ پرواز کی رفتار کے اعداد و شمار ابھی سامنے نہیں آئے، لیکن یہ حقیقت کہ یہ ماڈل ایک اصل جیٹ کی طرح ٹیک آف اور لینڈ کر سکتا ہے، اس میں لینڈنگ گیئر بھی لگے ہیں جو بذاتِ خود ایک حیران کن بات ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید