• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایرانی حکومت کی تبدیلی چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے، باقر قالیباف


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر  باقر قالیباف نے امریکی فوج کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا ایرانی حکومت کی تبدیلی چھوڑ کر پائلٹ ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگ رہا ہے۔

ایران کی جانب سے امریکی جنگی طیارہ مار گرائے جانے اور اس کے پائلٹ کے لاپتہ ہونے کے بعد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ معاملہ حکومت تبدیلی سے کیا کوئی ہمارا پائلٹ ڈھونڈھ سکتا ہے تک پہنچ گیا۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو خود کو مسلسل کامیاب قرار دے رہا تھا، اب ایسی صورتحال میں پہنچ چکا ہے جہاں اسے اپنے ہی پائلٹس کی تلاش کے لیے مدد کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز میں بڑے بڑے دعوے کیے گئے، جن میں حکومت کی تبدیلی جیسے اہداف شامل تھے، لیکن اب زمینی حقیقت مختلف نظر آ رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید