• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسانوں کو سبسڈی دینے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہر ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر سبسڈی کسانوں کو دی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ عالمی بحران کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سبسڈی کی شفاف فراہمی کے لیے ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کاشت کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ان کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید