• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز میں شامل یو اے ای کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز میں شامل یو اے ای کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو امارتی بورڈ نے وطن واپس بلایا ہے، دونوں پلیئرز کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

دونوں پلیئرز کو ڈی50 کے 2 میچز کھیلنے کے بعد واپس کراچی کنگز جوائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید