• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں اسرائیل نے ایسٹر پر ظلم کی انتہا کردی، حملوں میں 4 بچوں سمیت 11 افراد شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) لبنان میں اسرائیل نے ایسٹر پر ظلم کی انتہا کردی، اسرائیلی حملوں میں 4 بچوں سمیت 11افرد شہید، صہیونی فوج کی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں سات افراد جنوبی گاؤں کفراحٹا اور چار بیروت کے جنا محلے میں نشانہ بنے، 39 زخمی، ایسٹر عید کو پر تشدد ترین دن بنادیا گیا، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر، اسرائیل کی ماسنا سرحدی چوکی پر حملے کی دھمکی، بارڈر عارضی بند کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک دن میں کم از کم 11افراد شہید اور 39سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ جنوب لبنان کے گاؤں کفراحٹا میں سات افراد کو شہید کیا گیا، جن میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل تھا، جبکہ بیروت کے جنا محلے میں چار افراد لقمہ اجل اور 39 زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں بھی فضائی حملے کیے، اور ماسنا سرحدی چوکی پر بھی حملے کی دھمکی دی جس کے باعث سرحد عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ لبنان کی مسیحی آبادی نے عید ایسٹر منائی، لیکن فضائی حملوں کے شور نے ملک کے سب سے پرتشدد دنوں میں سے ایک بنا دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید