• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی فلم انڈسٹری میں AI انقلاب، فلمیں تیز اور سستی تیار

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری میں AI انقلاب،فلمیں تیز اور سستی تیار،اے آئی ڈبنگ سے فلمیں متعدد زبانوں میں بلاک بسٹر بن رہی ہیں،ہندو مذہبی کہانیوں پر مبنی AI سیریز اور فلمیں ، عالمی ٹیک کمپنیوں کی بھارتی اسٹوڈیوز کے ساتھ شراکت داری ، فنکارانہ اقدار اور ناظرین کی قبولیت پر سوالات پیدا ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی فلم انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کا انقلاب دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں اسٹوڈیوز فلمیں تیز، سستی اور متعدد زبانوں میں ڈب کر کے پیش کر رہے ہیں۔ بنگلور میں قائم گیلری 5 اسٹوڈیو اور دیگر ادارے ہندو مذہبی مہاکاوی کہانیوں پر مبنی سیریز اور فلمیں تخلیق کر رہے ہیں، جیسے مہابھارت: ایک دھرم یودھ اور رامائن، جس میں AI کردار تخلیق اور مناظر تیار کیے جا رہے ہیں، جس سے پیداوار کی لاگت پانچویں حصہ تک کم اور وقت چار گنا تیز ہو گیا ہے۔ پرانے ڈراموں میں AI سے نئی اختتامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں، جیسے فلم رانجہناکا AIریمیڈ، جس پر تنقید بھی آئی۔ بھارت میں 22 سرکاری زبانیں اور متعدد علاقائی بولیاں ہیں، جس کے پیش نظر AI ڈبنگ فلموں کو قومی سطح پر بلاک بسٹر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید