ابوظہبی ( نیوز ڈیسک) ابوظہبی کی سرکاری ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے مسافروں کو راغب کرنے کیلئے پروازوں پر 50 فیصد تک کی بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔اطلاعات کے مطابق اتحاد ایئرویز کے موجودہ ٹکٹ کورونا وبامیں پیش کیے گئے نرخوں سے بھی کم ہیں۔لندن سے سڈنی تک ابوظہبی کے راستے اکانومی کلاس کے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت صرف 688 پاؤنڈ سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ بزنس کلاس کے ریٹرن کرایے 2 ہزار 465 پاؤنڈ میں دستیاب ہونگے۔اسی نوعیت کی رعایت سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، مالدیپ اور ٹوکیو جیسے اہم مقامات کے لیے بھی دی جا رہی ہیں۔