• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمشق، اماراتی سفارتخانے پر حملے کے بعد الشرح کی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش

دمشق (اے ایف پی) شام کے صدر احمد الشرع نے اتوار کے روز اپنے اماراتی ہم منصب کو فون کر کے اس بات کا یقین دلایا کہ دمشق متحدہ عرب امارات کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے، باوجود اس کے کہ اس کے سفارت خانے کے باہر ایک پرتشدد احتجاج ہوا تھا۔جمعہ کے روز دمشق میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے سامنے درجنوں شامی باشندے جمع ہوئے۔ کچھ نے عمارت پر دھاوا بولنے کی کوشش کی اور آن لائن ویڈیوز میں مظاہرین کو متحدہ عرب امارات کا پرچم اتارتے ہوئے دکھایا گیا۔اتوار کو شامی ایوانِ صدر نے اعلان کیا کہ الشرع نے متحدہ عرب امارات کے رہنما محمد بن زاید آل نہیان کو فون کر کے دونوں ممالک کے درمیان "برادرانہ تعلقات کی گہرائی" پر زور دیا اور انہیں مزید فروغ دینے کا وعدہ کیا۔شرکاء کے مطابق، یہ احتجاج اسرائیل کی جانب سے "دہشت گردوں کے لیے" سزائے موت کی منظوری کی مذمت کے لیے منظم کیا گیا تھا، یہ ایک ایسا قانون ہے جس کا اطلاق صرف فلسطینیوں پر ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید