دوحہ/کویت سٹی (این این آئی) کویت اور قطر نے اپنے اپنے ملک میں تابکاری کے اخراج کی افواہیں مسترد کر دیں ، کویتی نیشنل گارڈ اور قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں زمین، ہوا اور سمندر میں ان کی سطح معمول پر ہے ۔ کویت کے نیشنل گارڈ نے ملک میں تابکاری کے اخراج سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں زمین، ہوا اور سمندر میں ان کی سطح معمول پر ہے۔نیشنل گارڈ کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر جدعان فاضل نے مبینہ طور پر کہا ہے شیخ سالم العلی سنٹر فار کیمیکل ڈیفنس اینڈ ریڈیولوجیکل مانیٹرنگ میں خصوصی ٹیمیں متعلقہ ریاستی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون میں صورتِ حال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں، جبکہ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی تابکاری کے اخراج کی افواہیں مستردکردیں۔