کراچی (نیوز ڈیسک) خلیجی تنازع کے اثرات: بھارتی ایئر لائنز پر دبئی کی پابندیاں جانچ پڑتال کی زد میں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور دبئی کے درمیان فضائی ٹریفک کی رسائی میں عدم توازن اس وقت شدید جانچ پڑتال کی زد میں ہے، جب خلیج کے جاری تنازع کی وجہ سے دونوں اطراف کی ایئر لائنز غیر معمولی حالات میں کام کر رہی ہیں۔ اسی تناظر میں فیڈریشن آف انڈین ایئر لائنز (ایف آئی اے) نے حال ہی میں وزارت شہری ہوا بازی کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں اسمسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے، اور موجودہ حالات میں پروازوں کی گنجائش پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔