کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بیون جیکبز نے کہا ہے کہ میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں، میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ انجوائے کر رہا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیون جیکبز کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے کہ ہم مضبوط انداز میں واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر سے رنز نہیں ہوئے جس کی وجہ سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ پڑا، ہمیں 200 سے زائد رنز کرنے چاہیے تھے۔
بیون جیکبز کا کہنا تھا کہ حسن نواز کو پلان کے مطابق لایا گیا تھا، میرا آغاز سلو تھا لیکن اس کے بعد تیز کھیلنے میں کامیاب ہوا۔