شہد کی مکھیوں کے جم غفیر نے امریکی طیارے کے ٹربائن میں داخل ہو کر ہو کر فلائٹ کی روانگی میں تاخیر کروادی۔
شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے اس طیارے میں سوار ایک مسافر ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں مکھیوں کے ماہرین اور انکی پرورش کرنیوالے اور ایئر لائن کا عملہ طیارے کے انجن (ٹربائن) سے مکھیوں کو ہٹانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔
شہد کی مکھیوں کو ریسکیو کرنیوالے افراد ان کی محفوظ منتقلی کے لیے انہیں ایک ڈبے میں جمع کرکے لے گئے، جس کے بعد یہ طیارہ تقریباً ایک گھنٹہ کی تاخیر سے سان فرانسسکو کے لیے روانہ ہوتا ہے۔