امریکا میں ایک پالتو فاختہ نے دنیا کی سب سے زیادہ عمر پانے والی فاختہ ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق شوگر نامی فاختہ نے 44 سال اور 72 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
یہ فاختہ چیسٹر فیلڈ کے رہائشی کی ملکیت ہے، جس کے مطابق شوگر نے جرمنی کی فاختہ میتھوسیلہ کا سابقہ ریکارڈ 15 سال کے نمایاں فرق سے توڑا ہے۔
عام طور پر پالتو فاختاؤں کی اوسط عمر تقریباً 20 سال ہوتی ہے، جس کے مقابلے میں شوگر کی عمر غیر معمولی سمجھی جا رہی ہے۔
فاختہ کے 77 سالہ مالک کے مطابق شوگر کے والدین بھی ان کے ہی پالتو پرندے تھے، جبکہ وہ اکثر ان کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی بھی دیکھتی ہے، جو دونوں کے درمیان گہرے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔