• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے سربراہ سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دو طرفہ دفاعی امور پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل لیونت ارگُن نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کااستقبال کیا۔ 

اس موقع پر باہمی پیشہ ورانہ امور، خطےکی بحری سیکیورٹی صورتحال،  اسرائیل، امریکا و ایران تنازع کے اثرات اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے پاکستان، ترکیہ کے درمیان عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے علاقائی بحری سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل لیونت ارگُن نے مشترکہ بحری سیکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ 

ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کے دورہ پاک ترکیہ گہرے اسٹریٹجک تعلقات کا عکاس ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے محفوظ و مستحکم بحری ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید