• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سنار کی دکان کا صفایا کرنیوالے ملزمان پنجاب کے شہر جھنگ سے گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے صدر میں سنار کی دکان میں چوری کرنے والے ملزمان کو پولیس نے پنجاب کے شہر جھنگ سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق صدر کی دکان میں نقب زنی کا مقدمہ سنار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق 28 اپریل کی شب معمول کے مطابق دکان بند کی، 29 اپریل کو صبح سوا 5 بجے دکان کا شٹر کھلا ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد دکان کے اندر جا کر چیک کیا تو تجوری موجود نہیں تھی۔

مدعیٔ مقدمہ نے بتایا کہ طلائی زیورات، چاندی اور 20 لاکھ روپے نقد رقم موجود نہیں تھی اور میرا پستول بھی دکان سے غائب تھا، چوکیدار پر شک ہے۔

اس کیس سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث مرکزی ملزم کے 2 ساتھی گرفتار کر لیے ہیں اور ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چوری کیا گیا سونا اور چاندی برآمد کر لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پنجاب کے علاقے جھنگ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان واردات سے قبل کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رہائش پزیر تھے۔

قومی خبریں سے مزید