امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورینیم کا مسئلہ مکمل طور پر سنبھال لیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ایران کے ساتھ 2 ہفتوں کی جنگ بندی کو بلاشبہ امریکا کی مکمل فتح قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا معاملہ بھی بہترین انداز میں حل کر لیا جائے گا، ورنہ میں یہ سمجھوتہ نہ کرتا۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ اس معاملے پر ایک سوال کے جواب میں کہہ چکے تھے کہ مجھے ان ذخائر کی پرواہ نہیں۔
ان کا مؤقف تھا کہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ایران کی سپریم کونسل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی پر متفق ہو گئی ہے، جبکہ مزید مذاکرات 10 اپریل بروز جمعہ اسلام آباد میں ہوں گے۔