پاکستان کے مختلف شہروں سے مشرق وسطیٰ کی 79 جبکہ اندرون ملک کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
کراچی سے ابوظبی، بحرین، شارجہ، مسقط، دبئی اور جدہ کی 13 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ لاہور سے شارجہ، فجیرہ، بحرین، دمام، ابوظبی اور دبئی کی 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسلام آباد سے شارجہ، العین، جدہ، ریاض، دبئی اور ابوظبی کی 34 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ اسلام آباد سے فجیرہ، دبئی، کابل، دوحہ اور بحرین کی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔
پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظبی اور فجیرہ کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان سے دوحہ اور دبئی کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
اندرون ملک پروازوں میں کراچی سے تربت، اسکردو، ملتان اور کوئٹہ کی 7 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی 3 اور گلگت کی تمام 5 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔