اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپڈ نے جنگ بندی کو سیاسی تباہی قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپڈ نے کہا کہ تاریخ میں ایسی سیاسی تباہی کبھی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس وقت بھی میز پر نہیں تھا جب ہماری قومی سلامتی سے متعلق فیصلے کیے گئے، نیتن یاہو سیاسی طور پر اور حکمت عملی کے لحاظ سے ناکام رہے۔
یائر لاپڈ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اپنے طے کردہ اہداف میں سے ایک بھی ہدف حاصل نہ کر سکے، نیتن یاہو کے پہنچائے گئے نقصان کو ٹھیک کرنے میں برسوں لگیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔