پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ایک اہم پل کے طور پر ابھرا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
محمد یوسف نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس نے خطے کو ممکنہ بڑی جنگ سے بچانے میں مدد دی اور مذاکرات کی راہ ہموار کی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے، جس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جمعے کو مذاکرات کا امکان ہے۔