بھارتی اداکار اور سیاستدان تھلاپتی وجے نے سیاسی مخالفین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
تامل ناڈو انتخابات سے قبل جلسے سے خطاب میں وجے نے دعویٰ کیا کہ سیاسی مخالفین مجھے نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے ہی الیکشن سے 1 ماہ قبل طلاق کی خبر لیک کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے مجھ پر پہلے مختلف الزامات لگا ئے، پھر میری فلم جنانائگن کی ریلیز روکنے کی کوشش کی، نئے قواعد لگا کر عوام سے ملنے سے روکنے کی بات ہوئی۔
تھلاپتی وجے نے یہ بھی کہا کہ ان سب اقدامات میں ناکامی پر میری ذاتی زندگی خاص طور پر طلاق کی خبر لیک کی تاکہ سیاسی مقاصد پورے کیے جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی تمام کوششوں کے باوجو عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں، مجھے عوام سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔
اداکاری سے سیاست کی طرف جانے والے وجے نے تامل ناڈو کے انتخابات میں اپنی پارٹی ٹی وی کے کے ذریعے حصہ لے رہے ہیں۔
اہلیہ سنگیتا سے تقریباً 30 سال شادی کے بعد طلاق کی درخواست دی، جس میں ایک اداکارہ کے ساتھ شوہر کے تعلق کا الزام لگایا گیا۔