• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آ کر خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں: ڈیرل مچل

ڈیرل مچل—فائل فوٹو
ڈیرل مچل—فائل فوٹو 

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز راولپنڈیز ٹیم کے کھلاڑی ڈیرل مچل نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں اور مجھے پاکستان آ کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

اپنی گفتگو میں ڈیرل مچل نے پاکستانی کرکٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھاتے دیکھنا میرے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔

ڈیرل مچل کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں پُرامید ہوں کہ راولپنڈیز ٹیم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اب اچھی کارکردگی کا سلسلہ شروع ہو گا اور ٹیم شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید