• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایران امریکا مذاکرات کے مقام کا دورہ

 وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر وینیو کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزارتِ داخلہ اور دیگر سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ مذاکرات کی مکمل تیاری اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جمعے کو مذاکرات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات دونوں ملکوں کے وفود کی سطح پر اسلام آباد میں ہوں گے۔

مذاکرات میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی شرکت کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید