زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار دورۂ پاکستان پر 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔
سیریز میں 6 وائٹ بال میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 29-2025ء کا حصہ ہوں گے۔
تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلی جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔
مذکورہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ہو گی۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آئر لینڈ میں 3 ملکی سیریز بھی کھیلے گی۔