• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کل سے تمام بینک کھولنے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران میں کل سے تمام بینک کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ایرانی شہر کاشان میں امریکی اور اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے تاریخی ریلوے برج کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مرمت اور تعمیرِ نو کے بعد کل شام پہلی ٹرین کاشان کے تاریخی یحییٰ آباد پُل کے اوپر سے گزری۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران کسی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا۔

ایرانی پاسدارانِ نقلاب گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حملے کی رپورٹس ہیں تو یہ صہیونی حکومت یا امریکا کا کام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید