اسلام آباد .....تحریک انصاف نے حکومت کی کارکردگی کے خلاف وائٹ پیپرجاری کردیا ،عمران خان نے کہا کہ حکومت نے 4 ہزار7 سو ارب روپے قرض لے کر ملکی معیشت گروی رکھ دی ،انہوں نے اقتصادی پالیسی پر اسحاق ڈار کو مناظرے کا چیلنج بھی دیدیا ۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز حکومت نے44 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لینے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، بالواسطہ ٹیکسز بڑھائے والی ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم نےامیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر کردیا ۔
چیئرمین تحریک انصاف نےکہاکہ وزیر اعظم سن لیں، خیبر پختونخوا میں وی وی آئی پی پروٹول ختم ہوچکا ہے ، ان کی آمد پر سڑکیں بند نہیں ہونگی۔
عمران خان کا کہناتھاکہ ملک میں خوش حالی کےدعوے درست نہیں ، وہ اسحاق ڈار کےساتھ مناظرے کیلئےتیارہیں ۔
اس موقع پر اسد عمر نے وفاقی حکومت کی اڑھائی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہگزشتہ2 سال میں 15 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی قیمتوں میں 70 اور گیس کی قیمتوں میں 68 فیصد اضافہ کیا گیا ، ڈیزل 36 روپے فی لٹر مہنگا ، برآمدت میں11 اور قومی پیداروار میں 18 فیصد کمی آئی۔