• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا

سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس—فائل فوٹو
سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس—فائل فوٹو 

سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے 2028ء کے صدارتی انتخاب میں دوبارہ حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔

نیویارک میں نیشنل ایکشن نیٹ ورک کے سالانہ کنونشن کے دوران گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ میں اس امکان پر غور کر رہی ہوں۔

تقریب میں شہری حقوق کے رہنما ال شارپٹن کے سوال پر ہیرس نے واضح اعلان سے گریز کیا تاہم کہا کہ میں اس بارے میں سوچ رہی ہوں اور ممکن ہے میں الیکشن لڑوں۔

کملا ہیرس نے اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میں 2021ء سے 2025ء تک صدر جو بائیڈن کے ساتھ نائب صدر رہی ہوں اور مجھے صدارتی ذمے داریوں کا مکمل ادراک ہے۔

تقریب کے اختتام پر کملا ہیرس نے کہا کہ میں مستقبل کے فیصلے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کروں گی اور مناسب وقت پر اپنا حتمی اعلان کروں گی۔

واضح رہے کہ 2024ء کے صدارتی انتخاب میں کملا نے ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا جہاں انہیں ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

ٹرمپ نے 312 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے جبکہ کملا ہیرس کو 226 ووٹس ملے تھے، عوامی ووٹ میں مقابلہ نسبتاً قریب رہا جہاں ٹرمپ نے 49.8 فیصد اور ہیرس نے 48.3 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

کملا ہیرس امریکی تاریخ میں کسی بڑی جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون تھیں۔

اِنہیں اس وقت نامزد کیا گیا تھا جب صدر بائیڈن نے جولائی 2024ء میں انتخابی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید