لاہور قلندرز کے کھلاڑی پرویز حسین ایمان انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 11 سے باہر ہو گئے۔
جاری کیے گئے بیان میں فرنچائز لاہور قلندر کے ترجمان نے کہا ہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی پرویز حسین ایمان کو ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پرویز حسین ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں آصف علی سے ٹکرانے کے باعث ان فٹ ہوئے تھے۔
پرویز حسین کا ایم آر آئی اسکین میں لیگامنٹ ٹیئر کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے مکمل فٹنس نہ ہونے پر انہیں اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان لاہور قلندرز نے کہا ہے کہ پرویز حسین کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔