کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مغرب سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔