سعودی عرب میں 98 آکٹین پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق 98 آکٹین پیٹرول کی قیمت 2.94 ریال سے بڑھا کر 3.83 ریال کر دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں 91 آکٹین پیٹرول کی قیمت 2.18 ریال اور 95 آکٹین پیٹرول کی قیمت 2.33 ریال پر برقرار ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت 1.79 اور مٹی کے تیل کی قیمت 1.59 ریال پر برقرار ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام اقسام کا ایندھن دستیاب ہے۔