• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا کیس، مرکزی ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

میرپورخاص میں میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 کیس کے مرکزی ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ایک نجی میڈیکل کالج میں فارمیسی لیکچرار کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔

دوسری جانب طالبہ کی موت سے متعلق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق طالبہ کو سینے کے بائیں جانب گولی لگی۔

 رپورٹ کے مطابق گولی دل کو نقصان پہنچاتی ہوئی جسم کے پار نکل گئی، جبکہ گولی لگنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد طالبہ کی موت واقع ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں طالبہ نے خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید