معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے امریکا اور ایران مذاکرات کے مستقبل سے متعلق بڑی خبر دیدی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران حامد میر نے کہا کہ امریکا اور ایران نے مذاکرات جاری رکھنے اور مزید ایک ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین میں مذاکرات کے وقت اور مقام کا تعین بعد میں ہوگا۔
معروف سینئر صحافی نے یہ بھی کہا کہ طویل مذاکرات کے آخر میں فریقین کا موقف تھا کہ کچھ معاملات پر اتفاق ہے، کچھ پر اپنی اپنی ليڈر شپ سے مزید رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔
حامد میر نے بتایا کہ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد ہماری دوبارہ ملاقات ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہفتے کے سیز فائر پر اتفاق ہے، سیز فائر کو توسیع دینے کے لیے ایک دوسرے سے بالواسطہ رابطے کیے جائیں گے اور ان کے لیے پاکستان کے ساتھ چین اور ترکی کا بھی اہم کردار ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات تاحال جاری، ایران اور امریکا کے مذاکرات جاری رہیں گے، جنگ بندی بھی 21 اپریل تک برقرار رہے گی۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تو واپس روانہ ہوگئے لیکن کچھ امریکی اور ایرانی حکام اب تک مذاکرات میں مصروف ہیں، معاہدے پر پہنچے کےلیے کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
مذاکرات کاروں کے درمیان بیشتر نکات پر اتفاق ہوچکا، ایک دو معاملات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث اب تک معاہدہ طے نہیں پاسکا ہے۔