امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے، جو نکتہ زیادہ مسئلے والا ہے جوہری ایران کے ساتھ اسی پر اتفاق نہیں ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ملاقات علی الاصبح شروع ہوئی اور تقریباً 20 گھنٹے جاری رہی، میں بہت تفصیل میں جا سکتا ہوں اور جو کچھ حاصل ہوا اس پر بہت بات کر سکتا ہوں، ایک چیز جو اہم ہے کہ ایران جوہری خواہش ترک کرنے کے لیے راضی نہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ نکات جن پر اتفاق ہوا، کئی طریقوں سے ہمارے لیے فوجی آپریشنز جاری رکھنے سے بہتر ہیں، وہ نکات ایسے نہیں کہ جن پر جوہری طاقت غیر مستحکم لوگوں کے ہاتھوں میں دینے کی اجازت دی جائے۔