• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی و اسرائیلی حملوں میں تہران کے 77 تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا

— تصاویر غیر ملکی میڈیا
— تصاویر غیر ملکی میڈیا

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں صرف تہران کے 77 تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا۔

ایرانی  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں 77 تاریخی عمارتوں، محلات اور عجائب گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ تفصیلات تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے قائم کمیٹی کے سیکریٹری سجاد اصغری نے فراہم کی ہیں۔

سجاد اصغری کے مطابق صرف تہران میں متاثرہ مقامات میں مجموعی طور پر 77 عمارتیں شامل ہیں، جن میں سے تقریباً 90 فیصد کو معمولی، جبکہ 10 فیصد کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ ملک بھر میں 140 تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تہران کے متاثرہ مقامات میں سے 38 قومی ورثے کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، جبکہ دیگر عمارتیں بھی تعمیراتی اور ثقافتی اعتبار سے اہمیت کی حامل ہیں۔

مزید برآں متاثرہ یادگاروں میں سے 27 قاجار دور کی ہیں، جو ایران کی تاریخی و ثقافتی شناخت کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

تباہ شدہ مقامات میں فرخ آباد پیلس، عشرت آباد پیلس، کاہک مل، قصر جیل، ماربل پیلس کا پتھر کا دروازہ، احمد رضا پہلوی کا محل اور رفیع نیا سیناگگ ہاؤس شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ان تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور بحالی کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید