• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی بحران، جرمنی دو ماہ کیلئے پیٹرول، ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کرے گا

جرمن چانسلر فریڈرک مارز(فائل فوٹو)۔
جرمن چانسلر فریڈرک مارز(فائل فوٹو)۔

جرمن چانسلر فریڈرک مارز نے اعلان کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے جرمنی دو ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایندھن پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لیٹر کمی کی جائے گی۔

دوسری جانب جرمن وزارتِ معیشت نے خبر دار کیا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات 2026 کے باقی عرصے میں بھی معیشت پر پڑتے رہیں گے۔

دریں اثنا جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے مطابق امریکا کی جانب سے ممکنہ اقدام آبنائے ہرمز کی مکمل ناکا بندی نہیں بلکہ صرف ایرانی بندرگاہوں تک محدود ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید