ایشیائی ترقیاتی بینک نے خطے میں پاور گرڈز اور بجلی کی تجارت کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی 2035 تک توانائی اور ڈیجیٹل منصوبوں کے لیے 70 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
ایشیائی بینک کی صدر ماساتوکاندا نے اس حوالے سے کہا کہ توانائی اور ڈیجیٹل رسائی ایشیا کے مستقبل کی بنیاد ہیں، پان ایشیا پاور گرڈ انیشیٹو کے تحت قابل تجدید توانائی کی سرحد پار ترسیل میں توسیع کی جائے گی۔
ایشیائی بینک کے مطابق 2035 تک پاور انفراسٹرکچر کے لیے حکومتوں اور نجی شعبے سے مل کر 50 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے، پاور گرڈ انیشیٹو میں ٹرانسمیشن، سرحد پار لائنز، سب اسٹیشنز، اسٹوریج اور گرڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔
ایشیائی بینک کے مطابق بجلی تجارت سے منسلک قابل تجدید توانائی منصوبوں اور علاقائی رینیوبل کی معاونت کی جائے گی، 2035 تک 20 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی سرحد پار انٹیگریشن کا ہدف ہے۔
ایشیائی بینک کے مطابق 22 ہزار سرکٹ کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنز کی تکمیل کا منصوبہ ہے، خطے میں 20 کروڑ افراد کے لیے توانائی تک رسائی میں بہتری کا ہدف ہے۔
ایشیائی بینک کے مطابق 8 لاکھ 40 ہزار نئے روزگار کے مواقع اور پاور سیکٹر کے اخراجات میں 15 فیصد کمی کا تخمینہ ہے، اے ڈی بی پاور گرڈ انیشیٹو کے 50 ارب ڈالر میں سے نصف خود فراہم کرے گا۔