جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو مکمل طور پر جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونا چاہیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دوران گفتگو جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کےحل کی حمایت کرتے ہیں، امریکی اتحادی کے طور پر جرمنی اور امریکا کا مقصد ایک ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو مکمل طور پر جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونا چاہیے، ایران کو فوری طور پر آبنائے ہرمز کو کھولنا چاہیے۔