گلاسگو: ذوالفقار علی بھٹو کے 47ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار دعائیہ اور یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں پارٹی کے اراکین، عہدیداران، کارکنان، حامیوں، کمیونٹی کے افراد اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عظیم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں فاتحہ خوانی کی گئی اور سابق وزیراعظم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا جبکہ مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت، انصاف اور عوام کے حقوق کے لیے طویل جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر خورشید انور بخاری، پیپلز پارٹی یو کے سیکریٹری کوآرڈینیٹر سرور رانجھا، سینئر رہنما شیخ حمید، سینئر نائب صدر اسکاٹ لینڈ سید تنویر گیلانی نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت مرزا طاہر بیگ نے کی جبکہ اس موقع پر رضا شیخ، عنصر پوتھی، حبیب احمد ریاض اور زاہد اقبال بھی موجود تھے۔