پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کمرشل قونصلر سفارت خانہ پاکستان سلمان احمد چوہدری اور اسسٹنٹ کمرشل قونصلر محمد حفیظ کو شمع انٹرنیشنل کے ہیڈ آفس اور گودام کا تفصیلی دورہ کروایا۔
سردار ظہور اقبال اور کمرشل قونصلر نے فرانس میں پاکستان سے درآمدات کے اضافے اور امپورٹرز کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔
کمرشل قونصلر سلمان احمد چوہدری نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان فرانس میں پاکستانی کاروباری شخصیات کی ہر ممکن مدد کے لیے پیش ہے۔
چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن سے درآمدات کر کے ناصرف پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں بلکہ فرانس میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں اور متعلقہ اداروں اور ان کی عزت واحترام کا خیال رکھنا چاہیے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت کی طرف کفایت شعاری مہم کے دوران پیرس میں پاکستانی کمرشل قونصلیٹ نے ہزاروں یورو خرچ کر کے ایک نمائشی پروگرام منقد کیا تھا جس میں پاکستان بزنس فورم کے علاوہ فرانس میں دیگر بڑی بڑی پاکستانی کاروباری شخصیات کو مکمل نظر انداز کیا گیا تھا۔