ماہر نفسیات……
انسان کیا ہے؟کلینک میں داخل ہوتے ہی مجو نے پوچھا۔
’’انسان اپنے خیالات کا مجموعہ ہے۔میں نے پیپر ویٹ گھمایا۔
اور خیالات کہاں سے آتے ہیں؟لہجے میں تجسس تھا۔
خیالات ہمارے تجربات کی دین ہیں۔ خوش گوار تجربات سے مثبت احساسات پیدا ہوتے ہیں،
یہ یادوں کی صورت ذہن میں محفوظ ہو جاتے ہیں،
اور پھر خیالات کی صورت در آتے ہیں۔
مجو نے منہ بنایا۔ مگر میرے ذہن میں تو ہمیشہ برے خیالات ہی آتے ہیں۔
ان سے کیسے نجات حاصل کروں؟
جیسے مزدور وزن سے نجات حاصل کرتا ہے۔ میں نے دو ٹوک لہجے میں کہا۔
’’ان کا وزن ذہن سے اتارو اور آگے بڑھ جاؤ، نیا وزن اٹھانے کے لیے۔‘‘
یہ سن کر مجو خوشی سے جھوم اٹھا،
اور فیس ادا کیے بغیر کلینک سے چلتا بنا۔