امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی غیر متوازن سوشل میڈیا پوسٹوں کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا وہ اس بات پر دل سے افسردہ ہیں کہ امریکا کے پاس اس قدر باعثِ شرم صدر ہے۔
ٹرمپ مکمل طور پر غیر متوازن ہو چکے ہیں اور ہمیں اس بارے میں بات کرنی چاہیے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر جس میں انہوں نے خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا شدید تنقید کے بعد ڈيلیٹ کردی ہے۔