• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک: اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کیخلاف مظاہرہ، 100 افراد گرفتار

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی شہر نیویارک میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت اور ایران کے خلاف جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس نے تقریباً 100 افراد کو گرفتار کر لیا۔

 مظاہرین نے مین ہیٹن میں ٹریفک بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مظاہرے کی قیادت تنظیم جیوئش وائس فار پیس کر رہی تھی، جس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف شخصیت و اداکارہ اور نیویارک سٹی کونسل کی رکن بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں مظاہرین نے ابتدا میں سینیٹ کے ڈیموکریٹک رہنما چک شومر اور سینیٹر کرسٹن گیلیبرانڈ کے مین ہیٹن دفاتر میں دھرنا دینے کی کوشش کی۔

مظاہرین کا مؤقف تھا کہ یہ رہنما لبنان میں اسرائیلی حملوں اور ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں میں معاونت کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی کی جانب سے عمارت میں داخلے سے روکنے کے بعد مظاہرین نے باہر سڑک پر ٹریفک روک دی اور Fund people not bombs کے نعرے لگائے۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو حراست میں لے کر بسوں کے ذریعے منتقل کر دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید