امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کو 500 ملین ڈالر مالیت کی اسلحہ فراہمی روکنے کی کوشش کی ہے۔
سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ رواں ہفتے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کیلیے ووٹنگ کراؤں گا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی مزید حمایت قابل قبول نہیں۔ امریکی ٹیکس دہندگان نیتن یاہو حکومت کے جنگی اخراجات نہ اٹھائیں۔
انھوں نے کہا کہ غزہ، ایران اور لبنان میں شہریوں کے قتل اور بے دخلی کی فنڈنگ بند ہونی چاہیے۔