• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سان ڈیاگو: مسجد پر فائرنگ کے واقعے نے امریکی مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کیخلاف متحرک کر دیا

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکا کے شہر بالٹی مور میں منعقدہ اسلامی سرکل آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجتماع میں 25,000 سے زائد مسلمانوں نے شرکت کی جہاں سان ڈیاگو کی اسلامی عبادت گاہ پر حالیہ فائرنگ کے واقعے کے بعد اتحاد، سیاسی سرگرمی اور حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا۔

تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کو صرف غم منانے کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

مقررین کے مطابق سان ڈیاگو حملے میں شہید ہونے والے افراد نے دوسروں کی جان بچانے کے لیے قربانی دی جسے پوری مسلم برادری کے لیے مثال قرار دیا گیا۔

امریکی اسلامی تعلقات کونسل کی وکیل لینا مصری نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی عبادت، اظہارِ رائے، تنظیم سازی اور فلسطین کی حمایت کے حق کا دفاع کرنا ہو گا۔

کانفرنس میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی نمایاں رہی، شرکاء نے غزہ کے حق میں نعرے لگائے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

مقررین نے امریکا میں بڑھتے اسلاموفوبیا کو غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں اور فلسطین کی حمایت کرنے والوں کے خلاف دباؤ سے جوڑا ہے۔

کانفرنس کے منتظمین نے بتایا کہ تقریب کی سیکیورٹی کے لیے نجی محافظوں، سیکیورٹی کمپنی اور مقامی پولیس کی مدد لی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید