• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کٹوتی کے بعد پی ایس ڈی پی کا حجم 837 ارب روپے رہ گیا، پی ایس ڈی پی میں کٹوتی وزارت خزانہ کی طرف سے کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی مارچ میں پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی تھی۔ اب تک مجموعی طور پر ترقیاتی بجٹ پر 163ارب روپے کی کٹوتی ہوچکی ہے۔

مارچ میں یہ کٹوتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی کے لیے کی گئی تھی، رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کا حجم ایک ہزار ارب روپے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی، تعلیم، صحت، ریلوے، ہاؤسنگ، آئی ٹی و ٹیلی کام اور تمام شعبوں کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید