• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، سرکاری ملازمین کی غیر ملکی سے شادی، پیشگی اجازت لازمی قرار

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی غیر ملکی سے شادی کےلیے پیشگی اجازت لازمی قرار دیدی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سول سرونٹ رولز کی منظوری دیدی، محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت غیرملکی سے شادی کرنے پر سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، رولز کی خلاف ورزی کو مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق غیر ملکی سے شادی کےلیے باقاعدہ درخواست دینا لازمی ہوگا، جس کے ساتھ کریکٹر کلیئرنس اور حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق غیر ملکی شریک حیات کی سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار ہوگی، سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پہلے سے غیرملکیوں سے شادی کرنے والوں کے کیسز بھی دوبارہ دیکھے جائیں گے، حکومت کو قواعد میں نرمی کا اختیار بھی حاصل ہوگا، نئے قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید