• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ نہیں ہونی چاہیے، اس کی بھاری قیمت سب کو ادا کرنا پڑتی ہے: چینی وزارتِ خارجہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس کی بھاری قیمت پوری عالمی برادری کو ادا کرنا پڑتی ہے۔

بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ روس چین کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کے لیے تیار ہے، چین اور روس باہمی احترام اور فائدے کی بنیاد پر توانائی کے شعبے میں عملی تعاون کرتے ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ صورتِ حال پر بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی رپورٹ بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ جنگ کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس وقت سب سے اہم ترجیح یہ ہے کہ جنگ دوبارہ شروع نہ ہو اور موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ عالمی سطح پر استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید