سرگودھا میں ہوٹل بنانے کے نام پر اوورسیز پاکستانی سے مبینہ طور پر ساڑھے 6 کروڑ روپے کے فراڈ ہوگیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں ایک خاتون ملزمہ سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاروبار اور ہوٹل منصوبے میں سرمایہ کاری کا لالچ دے کر اوورسیز پاکستانی کو سرگودھا بلایا۔
شکایت کے مطابق ملزمان نے شہری سے کروڑوں روپے وصول کیے اور بعد ازاں مبینہ طور پر فراڈ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔