• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کئے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن

ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کئے گئے ۔ گزشتہ سال 69 لاکھ77 ہزار 565 جانور قربان کیے گئے تھے۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال 27 لاکھ 50 ہزار گائیں اور بیل قربان کیے گئے۔ 42 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 25 ہزار اونٹ قربان کئے گئے۔

اس سال بیل اور گائے کی کھال کی قیمت 2200 روپے رہی۔ بکرے کی کھال 600 روپے، بھیڑ کی 100 اور اونٹ کھال کی قیمت 2 ہزار روپے رہی۔

ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق کھالوں کی مجموعی مالیت 8 ارب67 کروڑ روپے رہی۔

قومی خبریں سے مزید